کورونا قیامت کے لیے حکومت کی نااہلی ذمہ دار ہے

رام مندر کے نام پر ووٹ دینے والی عوام کو بھی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں رکھنا چاہئے   کورونا کی دوسری لہر قیامت بن گئی ہے۔قبرستان میں گورکن کم پڑگئے ہیں بلکہ ممبئی،بھوپال،اندور،لکھنو اور دہلی جیسے شہروں میں قبرستان ہی کم پڑگئے ہیں،شمشان گھاٹ کی چمنیاں پگھل رہی ہیں،لکڑیاں کم پر گئی ہیں،فٹ پاتھ […]

توہین رسالت کے واقعات شکست خوردگی کی علامت ہیں

اسلام میں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ سے محبت اور عقیدت ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ایک مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ سچے دل سے آپ سے محبت نہ کرے۔یہ محبت بھی کوئی عام محبت نہ ہوگی بلکہ دنیا میں تمام انسانوں سے بڑھ کر ہونی چاہئے۔یعنی اپنے ماں […]

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

ہمارا اصل مقام یہ ہے کہ ہم اس زمین پر آسمانی سلطنت کے نمائندے ہیں کوئی فرد ہو یا قوم جب اپنے مقام اور منصب سے ناواقف ہوتی ہے تو خود بھی اپناکوئی فائدہ نہیں کرتی اور دوسروں کے لیے بھی غیر مفید ہوجاتی ہے۔اس سے بھی بڑھ کر اگر کہا جائے کہ وہ اپنے […]

وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے

توہین قرآن کرنے والوں کے پس پردہ دیکھنے کی ضرورت ہے ملت کو جذباتی مسائل میں الجھائے رکھنا بھی سازش کا حصہ ہے آزادی کے بعد سے ہی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ آئے دن حادثات پیش آتے رہے ہیں۔سرکار کسی کی بھی ہو سب کا مقصد ایک ہی رہا ہے کہ مسلمانوں کو جذباتی […]

لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

ششو مندر اور ودھیا مندر کے طلبہ کی طرح مدارس کے فارغین اعلی ترین مناصب پر کیوں نہیں پہنچ سکتے؟   عام طور پر مدارس کے تعلق سے یہ مشورہ دیا جاتا ہےکہ اہل مدارس کو اپنے نصاب تعلیم میں جدید علوم کو شامل کرنا چاہیے ۔کسی حد تک یہ مشورہ درست بھی ہے اور […]

جی چاہتا ہے نقش قدم چومتے چلیں

جنوبی بھارت کے سر سید اور بابائے تعلیم ڈاکٹر ممتاز احمد خان ہمارے لیے مشعل راہ ہیں انسان کو خالق کائنات نے زمین پر اپنا نمائندہ بنایا ہے ۔اس کو اشرف المخلوقات کا شرف عطا کیا ہے ۔اس کی خدمت کے لیے تمام کائنات کو مسخر کیا ہے ۔اسے بے شمار صلاحیتوں کے ساتھ بے […]

ابھی چلتے ہیں ذرا راہ تو ہم وار کرو

بھارت میں مسلمانوں کی تعداد و تناسب سے سب واقف ہیں۔عام مسلمان اپنی تعداد پر فخر کرتے ہوئے سمجھتا ہے کہ اسے بھارت سے کون نکال سکتا ہے حالانکہ جب برا وقت آتا ہے تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔انسانی تاریخ اس پر گواہ ہے ۔ہمارے ملک کی سرحد پر واقع میانمار جو مسلم […]

آنکھوں میں تری آج یہ آنسو فضول ہیں

فسطائیت اپنی حکومت بچانے اور لوگوں کی گردنیں جھکانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے کسانوں کے موجودہ احتجاج کو نصف سال ہورہا ہے ۔اس سے پہلے کسانوں نے اپنا احتجاج پنجاب میں ریل کی پٹری پر بیٹھ کر اور مختلف مقامات پر کالے قوانین کے خلاف جلسے جلوس نکال کر کیا تھا ۔اس وقت […]

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

بچے کی تربیت اور تعلیم کا عمل دوران حمل سے ہی شروع ہوجاتا ہے تعلیم کا عمل صرف بچے،اسکول،کتاب اور استاذ پر ہی منحصر نہیں ہوتا۔ان کے علاوہ بھی بہت سے عوامل (فیکٹرس) ہیں جو بچے کی تعلیم،اس کی تربیت،اس کے مستقبل کی تعمیرپر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس لیے کہ انسان ایک سماجی جاندار ہے۔ […]

تعلیم کے ناقابل تلافی نقصان کی کسی کو بھی فکر نہیں

شادی بیاہ،میلے ٹھیلے،سیاسی و دھارمک سبھائیں سب کچھ ہورہا ہے نہیں ہورہی ہے تو صرف تعلیم تعلیم کسی بھی سماج اور ملک کی ترقی اور خوش حالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انسان کی معاشی اور سماجی حیثیت کو اوپر اٹھانے میں تعلیم کے کردار سے کس کو انکار ہوسکتا ہے۔مگر مرکزی و […]

Begin typing your search term above and press enter to search. Press ESC to cancel.

Back To Top